متحدہ عرب امارات میں ریسٹورنٹ

متحدہ عرب امارات میں ریسٹورنٹ مالک نے شاندار آفر کر دی
اماراتی ریسٹورنٹ کے مالک علی خان نے پیشکش کی ہے کہ ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ آئیں اور مفت کافی پی کر جائیں، ڈنر اور لنچ میں بھی خصوصی رعایت ہو گی

دُبئی (25جنوری2021ء) متحدہ عرب امارا ت میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیز رفتار سے جاری ہے۔ اب تک 18 لاکھ کے لگ بھگ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔اماراتی حکومت نے ہدف مقرر کر رکھا ہے کہ 31 مارچ 2021ء تک مملکت میں موجود 50 فیصدافراد کو کورونا ویکسین لگا دی جائے گی۔تاہم امارات میں کچھ لوگ ابھی تک ویکسین لگوانے کے حوالے سے بلاوجہ تحفظات کا شکار ہیں۔ دوسری جانب کچھ لوگوں کی جانب سے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے کئی شاندار آفرز بھی کی جا رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک آفر دُبئی میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے بھی کر دی ہے کہ جو بھی شخص کورونا ویکسین لگوائے گا ، وہ اس کے

uae

ریسٹورنٹ سے مفت کافی پی سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ایک سرمایہ کار علی خان نے معاشرے میں کرونا ویکسین لگوانے کی اہمیت اجاگر کے غرض سے ویکسین کی مطلوبہ خوراک لگوانے والوں کو مفت کافی کی پیشکش کی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی خان کی یہ پیشکش ایک ماہ کے لیے ہے۔ دبئی کے ’ند الحمر علاقے میں کیفے ریسٹریٹو عوام میں بے حد مقبول ہے۔ صارفین نے علی خان کی اس پیشکش پر غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔دبئی کے کئی اور ریستوران بھی کرونا ویکسین لگوانے والے صارفین کے لیے رعایتی پیشکشیں کررہے ہیں۔ کیفے ریسٹریٹو کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والوں کو مزید رعایت بھی دی جا رہی ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کو ڈنر کے لیے دس اور دوسری خوراک لینے والوں کو بیس فیصد رعایت کی پیشکش کی جا رہی ہے۔اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے کرونا ویکسین لگوانے کا ثبوت جیسے میڈیکل سرٹیفکیٹ دکھانا ضروری ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.