کورونا سے متاثر ہونے پر مردوں

”کورونا سے متاثر ہونے پر مردوں کی باپ بننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے“
اماراتی ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ مرد حضرات کے لیے جلد از جلد ویکسین لگوا لینا ہی بہتر رہے گا، ورنہ ان کی اہم صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے

دُبئی ( ۔26جنوری2021ء) متحدہ عرب امارات میں کورونا کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے ، تاہم کچھ افراد کی جانب سے ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ بھی کیا گیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ویکسین لگوانے کے بعد کچھ عرصہ تک مردوں کی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، اس لیے جو افراد بچے کی خواہش رکھتے ہیں، وہ کچھ عرصہ ویکسین نہ لگوائیں۔ تاہم اماراتی ڈاکٹرز کی جانب سے اس پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے کہ ویکسین لگوانے کی وجہ سے کسی شخص میں بچے پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوتی بلکہ کورونا سے متاثر ہونے پر مردوں کی والد بننے کی صلاحیت ضرور متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لیے جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی، ان کے لیے یہی بہتر ہو گا کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوا کر اپنی صحت اور زندگی کا تحفظ ممکن بنا لیں۔

baap

ڈاکٹرز کے مطابق فجیرہ میں مقیم ایک غیر ملکی جوڑا بھی اس پراپیگنڈے کا شکار ہو کر ویکسین لگوانے سے گھبرا رہا تھا کہ شاید اس سے وہ کچھ عرصہ تک بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم رہیں گے۔ تاہم ڈاکٹرز نے ان کا یہ خوف اور اندیشہ دُور کر دیا۔ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ جو مرد حضرات اگلے چند ماہ میں والد بننے کی خواہش رکھتے ہیں وہ کسی خوف کے بغیر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ درحقیقت ویکسین لگوانے سے مردانہ صلاحیت ہرگز متاثر نہیں ہوتی، البتہ کورونا ہو جانے پر کچھ افراد کی جنسی صلاحیت ضرور متاثر ہوتی ہے، اس لیے ویکسین لگوانے میں ہرگز دیر نہ کریں۔پرائم میڈیکل سنٹر کی جمیرہ برانچ کے گائناکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ماہر ڈاکٹر عمالہ نظارد کا کہناتھا کہ تحقیق کے مطابق ویکسین سے کچھ نہیں ہو گا، البتہ کوروناکا وائرس مردوں کے جنسی مادے کو کمزور کرنے کاسبب ضرور بنتا ہے جس سے مردانہ بانجھ پن کی شکایت ہو سکتی ہے۔
مردوں کے لیے جلد از جلد ویکسین لگوا لینا ہی بہتر حل ہو گا۔امارات میں استعمال ہونے والی تمام ویکسینز محفوظ ہیں، جن سے بننے والی اینٹی باڈیز تولیدی مادے کو ہرگز نقصان نہیں پہنچاتیں۔ جو لوگ جلد اولاد کی نعمت حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ بے فکر ہو کر ویکسین لگوا لیں، کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.