”جسم کی ہر قسم کی خشکی سے مکمل چھٹکارہ پائیں“

”جسم کی ہر قسم کی خشکی سے مکمل چھٹکارہ پائیں“

جلد ہمارے جسم کا سب سے اہم حصہ ہے ۔ چونکہ یہ ہر وقت اثرات سے متاثر ہوتی ہے اس لئے نازک بھی ہوتی ہے ۔ جلد ہمارے بدن کو بیرونی جراثیموں کے حملوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ جلد کا خشک ہونا ایک عام سی بات ہے۔ اس کے تدارک کے لئے کچھ اقدام کرکے آپ خشکی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ یوں تو خشکی کا اثر پورے جسم پر ہوتا ہے مگر پاﺅں ، منہ ، ہاتھ کھلے رہنے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ خشکی کی وجہ سے جلد پر جھریاں نمایاں ہوتی ہیں۔ہر بار منہ دھونے کے ساتھ ساتھ جلد کی نمی کو دھوپ سے بچانا چاہئے۔ اسی طرح سردیوں میں دھوپ گوری رنگت کو سیاہ کردیتی ہے۔ جلد کی خوبصورتی کے لئے یہ بات ذہن نشین رہنی چاہئے کہ زیادہ دیر دھوپ میں رہنا مناسب نہیں۔ جو لوگ زیادہ دیر تک دھوپ میں رہتے ہیں ایسے لوگوں کی جلد جلد ی مرجھا جاتی ہے اور وہ وقت سے پہلے بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر دھوپ میں رہنے والوں کو جلد کا کینسر بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

 

یہ سچ ہے کہ سورج کی روشنی کی ایک متوازن مقدارنہ صرف حسن وصحت کے لئے بہتر ہے بلکہ کسی حد تک لازمی بھی ہے۔ اگر احتیاط کی جائے اور تھوڑی دیر سن باتھ یعنی دھوپ سےنکنے کا عمل کیا جائے تو مضائقہ نہیں۔لیکن اس عمل کی زیادتی کسی طرح بھی مناسب نہیں کیونکہ زیادہ وقت دھوپ میں گزارنے سے جلد خشک ہوجاتی ہے اور جھریاں پڑجاتی ہیں اور جو جلد دھوپ کی وجہ سے ایک مرتبہ اپنا کچھاﺅ ضائع کردے وہ دوبارہ اسے کبھی حاصل نہیں ہوسکتا۔ ضرورت سے زیادہ دھوپ گرمیوں، سردیوں دونوں موسموں میں جلد کے لئے نقصان دہ ہے۔دھوپ میں نکلنے سے پہلے اگر ایلوویرا(گھیکوار، کنوار گندل) کی جیلی جلد پر لگائی جائے تو سورج کی براہ راست جلد پرپڑنے والی شعاعوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔ دھوپ سے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی جلد کے لئے مفید ہے۔

 

پھلوں کے رس کے فوائدجلد کی حفاظت کے لئے انگور کا رس بے حد اچھا ہے۔ انگور کے رس کو انڈے کی سفیدی کے ساتھ چہرے پرماسک کے طور پر لگائیں۔ اس کے علاوہ انگور کے رس میں انڈے کی زردی ملا کر خوب پھینٹیں ۔جھاگ اٹھ آئے تو تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں۔ جب جھاگ بیٹھ جائے تو چہرے پر ماسک کے طور پر لگائیں ۔ دس منٹ بعد کوئی اچھا سا اسکن ٹانک لگالیں۔ چہرہ خشک کرنے کے بعد کوئی اچھا سا اسکن ٹانگ لگالیں اسکن پر تازگی محسوس کریں گے۔زیتون اور بادام کا تیل جلد کے لئے مفید ہےزیتون اور روغن بادام کی مالش سے جسم کو تقویت ملتی ہے اور نمی برقرار رکھنے کے علاوہ زیتون درودوں کو دور کرنے کے لئے بھی بہترین ہے۔ زیتون کی مالش آپ کو تندرست وتوانارکھتی ہے اور آپ کے جسم کو نمی بھی فراہم کرتی ہے۔خشک جلد کے لئے گندم ، انڈے کی زردی، شہد، بادام اور دودھ کا ماسک بہت مفید ہے۔ انڈے کی زردی میں دودھ اور آدھی چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگائیں ۔ پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں ۔ویزلین میں جوکاآٹا ملا رکھ لیں اور اسے ابٹن کی طرح جلد پر ملیں۔ جلد نرم ولائم اور صاف ہوجائے گی۔ انڈا پروٹین کا خزانہ ہے۔ زردی جسم کو پروٹین مہیا کرتی ہے۔ سفیدی جسم کو کیلشیم مہیا کرتی ہے۔ انڈے کو شہد میں ملا کر

 

خشکی سکری سے مراد سر کی جلد پر پیدا ہونے والے بھوسے جیسے سفید چھلکے ہیں جو بالوں میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور پھر خارش کرنے پر شانوںپر گرتے رہتے ہیں۔ خشکی بالوں کی سخت دشمن ہے جو عموماً یہ جسمانی کمزوری کا نتیجہ ہوتی ہے۔بعض اوقات خشکی سکری کی شکایت سر تک محدود نہیں رہتی۔ یہ مرض جسم کے دوسرے اعضا تک پھیل سکتا ہے لیکن اس کا زیادہ زور سر کی جلد ہی پر ہوتا ہے۔ یہ پلکوں، چہرے اور ناک کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ اگر آپ خشکی سکری سے دیرپا چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتےہیں تو ان گھریلو نسخوں پر عمل کریں۔آپ گھر میں نیم کا تیل تیار کر سکتے ہیں یا اپنے گھر کے قریب واقع اسٹورز سے بھی خرید سکتے ہیں۔بہتر ہے کہنیم ماسک خود تیار کر یں ۔ نیم ماسک تیار کرنے کے لئے نیم کے پتّوں کا ایک پیسٹ بنائیں اور ایک پیالہ دہی میں ملاکر سر کی جلد پر لگائیں۔15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر اسے دھولیں، خشکی کا خاتمہ ہو جائے گالگایا جائے تو جلد کی جھریاں ختم ہوجاتی ہیں۔

 

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

error: Content is protected !!