”گُڑ کھانے کے 7 بہترین فائدے جو آپ کو چینی کی جگہ گُڑ کھانے پر مجبور کر دیں گے“

”گُڑ کھانے کے 7 بہترین فائدے جو آپ کو چینی کی جگہ گُڑ کھانے پر مجبور کر دیں گے“

گُڑ کھانے کے 7 بہترین فائدے جو آپ کو چینی کی جگہ گُڑ کھانے پر مجبور کر دیں گے گڑ کا مقابلہ اگر چینی کے ساتھ کیا جائے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ چینی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ گُڑ ہماری صحت پر بیشمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہے، یہاں گُڑ کھانے کے چند ایسے فائدے شامل کیے جارہے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ اپنے میٹھے کھانوں میں چینی کی بجائے گُڑ کا استعمال کرنا شروع کر دیں گے کیونکہ چینی کھانے سے صرف کیلوریز حاصل ہوتی ہیں اور یہ کیلوریز جہاں جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتی ہیں وہاں ذیابطیس جیسی بیماری لاحق کرنے کا سبب بھی بنتی ہیں جبکہ گُڑ اپنے اندر کئی ایسے منرلز رکھتا ہے جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں، گُڑ ہمیں کیسے فائدہ دیتا ہے آئیے جانتے ہیں۔گُڑ نظام انہظام کو توانا کرتا ہےگُڑ قبض کی بیماری میں انتہائی مُفید ہے

کیونکہ یہ خوراک کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ ہمارے معدے میں کھانا ہضم کرنے والے ائنزائمز کو بیدار کرتا ہے اور ہمیں بدہضمی سے بچاتا ہےجگر کی صفائی کرتا ہےگُڑ ہمارے جگر میں سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اس میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹس اور منرلز خاص طور پر زنک اور سیلینیم ہمارے اعضا کو مُتاثر کرنے والے فری ریڈیکلز کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہمیں کینسر جیسے امراض سے بچانے کے علاوہ ہمارے جسم میں انفیکشنز کو کنٹرول کرتےنظام تنفس کو بہتر بناتا ہے اور بلغم ختم کرتا ہےگُڑ سانس کی بیماریوں میں انتہائی مُفید چیز ہے خاص طور پر آلودگی والی فضامیں سانس لینے سے جب آلودگی نظام تنفس کو متاثر کرتی ہے تو ایسی صورت میں تھوڑا سا گُڑ کھا لینے سے سانس کی نالیوں کی صفائی ہو جاتی ہے

اور اگر سانس کی نالی میں ریشہ بلغم وغیرہ موجود ہو تو گُڑ اُس کی بھی صفائی کر دیتا ہے۔نزلہ زکام اور کھانسی میں آرام دیتا ہےگُڑ جسم میں حرارت پیدا کرتا ہے اسی لیے عام طور پر لوگ اسے سردیوں میں اپنی خوراک کا حصہ لازمی بناتے ہیں، یہ نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی بیماریوں میں راحت کا باعث بنتا ہے اور ان بیماریوں کی صُورت میں آپ اسے گرم پانی میں یا چائے میں بطور شوگر ڈالکر پی لیں تو تکلیف سے فوری راحت ملتی ہے۔خُون کی صفائی کرتا ہےگُڑ کے بہت سے فائدوں میں ایک زبردست فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ خُون کی صفائی کرنے میں انتہائی مُفید غذا ہے، گُڑ کی مناسب مقدار خون سے فاضل مادوں کو صاف کر دیتی ہے

اور صاف خون کا مطلب ہے صحت مند جسم۔خُون کی کمی کو پُورا کرتا ہےگُڑ زنک اور فولیٹ جیسے کیمیا سے بھر پُور غذا ہے اور یہ دونوں کیمیا خُون کی پیداوار بڑھانے کا باعث بنتے ہیں اور جسم میں خُون کی کمی کو پُورا کرتے ہیں۔معدے کی گرمی دُور کرتا ہےگُڑ جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے اور معدے کو ٹھنڈا کرنے کا باعث بنتا ہے خاص طور پر ایسی غذا جسے معدے کو ہضم کرنے میں وقت لگتا ہے معدے میں گرمی کا باعث بنتی ہے ایسی صُورت میں اگر ٹھوڑا سا گُڑ کھا لیا جائے تو یہ معدے کی حدت کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

error: Content is protected !!