”30دن چائے کی پتی میں یہ چیز ملا کر لگا لیں“

”30دن چائے کی پتی میں یہ چیز ملا کر لگا لیں“

کیا آپ نوجوانی میں ہی سفید بالوں کے مسئلے کا شکار ہیں۔ یا آپ کی عمر ڈھل رہی ہے مگر بال بہت تیزی سے سفید ہورہے ہیں۔ اور بازاری کلرز لگا کر آپ نے اپنے بالوں کا بیڑ ہ غر ق کردیا ہے۔ تو پریشان نہ ہوں۔ تو آپ کو اس مسئلے کا بہترین حل دیں گے ۔ آپ چائے کی پتی میں یہ چیز ملا کر اپنے بالوں میں لگا لیں۔ چائے کی پتی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ آپ کو اس نسخہ کے اجزاء آپ کو گھر میں مل جائیں گے ۔ اور تیس دن میں آپ کے بال گارنٹی کے ساتھ کالے سیاہ ہوجائیں گے۔

اورآپ نے لگاتار تیس دن یہ نسخہ استعمال نہیں کرنا بلکہ کچھ دن ہی استعمال کریں گے کہ آپ کےبال اتنے کالے اورچمکدار ہوجائیں گے ۔ کہ لوگ سمجھیں گے کہ آپ نے اپنے بال کسی بہت بڑے پارلر سے رنگوائے ہیں ۔ دوسری نسخہ جات اور ہئیر کلرز کا پیچھا چھوڑ دیں۔ ہما را بتایا ہو انسخہ استعمال کریں۔ اس نسخہ کو بنانے کے لیے ایک صا ف پین لیں۔ اور اس میں ایک گلاس پانی کا ڈال دیں۔ آنچ ابھی ہلکی سے تھوڑی تیز رکھنی ہے۔ یعنی درمیانی آنچ رکھنی ہے۔

پھر اس میں دو بڑ ے چمچ کسی اچھے برانڈ کی چائے کی پتی کےڈال دیں۔ اور اس پانی کو اتنی دیر پکائیں جب تک پانی آدھا کپ نہ رہ جائے ۔ یعنی ایک گلاس پانی ڈالا اور آدھا کپ پانی رہ جائے ۔ پھر چولہا بند کردیں۔ چائے کی پتی سے بنا قہوہ چھان کر اپنے پاس رکھ لیں۔ ایک صاف باؤل لیں۔ اور اس میں آپ دو بڑے چمچ خشک آملہ کے ڈال دیں۔ آملہ بالوں کو اضافی غذائیت مہیا کرکے ان کی بہترین نشوونما کرتا ہے اور سفید بالوں کو کالا کرتا ہے پھر اس میں دو چمچ ریٹھے کے ڈال دیں۔

یہ بالوں کو مضبوط اور گھنا بناتے ہیں۔ پھر دو بڑے چمچ سیکاکائی کے ڈال دیں۔ ان سے بالوں پر چمک آئے گی۔ سفید بال کالے سیاہ ہوجائیں گے ۔ آخر میں دو چمچ کے برابر ہی ہڑ ہڑ کے ڈال دیں۔ یہ بھی بالوں کو سفید ہونے سے بچاتی ہیں۔ یہ تمام اجزاء آپ کو کسی بھی پنسار سے باآسانی سے مل جائیں گے۔ پھر ان تمام اجزاء کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں۔ ان کا پاؤڈر بنالیں۔ آپ چاہیں تو زیادہ پاؤڈر بنا کر دو ماہ تک سٹور بھی کرسکتے ہیں۔ جب اس کا پاؤڈر بن جائے تو اس میں دو چمچ ناریل کے تیل کےڈال دیں۔ یہ آپ کے بالوں کا سفید ہونے سے روکے گا۔ اور ہم نے جو چائے پتی سے قہوہ بنا یا تھا۔

اور اس کو چھا ن کر رکھ لیاتھا۔ وہ قہوہ اس میں مکس کریں۔ اور یہ ہلکا سا پیسٹ بن جائےگا۔ یہ ہلکا پتلا سا پیسٹ بن جائےگا۔ اب یہ نسخہ تیارہے۔ اس کو استعمال کیسے کرنا ہے؟ اس پیسٹ کو آپ اپنے بالوں کی جڑوں میں لگائیں ۔ جڑوں میں اوپر نیچے جہاں سفید بال زیادہ ہوں وہاں پر اچھی طرح سے لگائیں۔

تقریباً تین گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ اس دوران آپ گھر کے کام کاج کرلیں۔ اپنے کام نبٹا لیں۔ تین گھنٹے کے بعد اپنے بالوں کو سادے پانی سے دھو لیں۔ یادر ہے ! شیمپو کا استعمال نہ کریں۔ جب آپ پانی ڈال کر بال واش کریں گے تو جھاگ بنے گی۔ یا ایسے لگے گا کہ آپ نے شیمپو استعمال کیا ہے۔ اس نسخہ کو ہفتے میں دو مرتبہ استعما ل کریں۔ آپ کو اچھا رزلٹ ملےگا۔ آپ کو صرف ایک ماہ میں اچھا رزلٹ ملےگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!