”سردیوں میں یہ 4 چیزیں استعمال کرلیں“

”سردیوں میں یہ 4 چیزیں استعمال کرلیں“

طبی ماہرین کے نزدیک اگر نزلے کا بروقت اور مناسب سدباب نہ کیا جائے تو یہ کئی موذی اور تکلیف دہ عوارض کو بدنِ انسانی پر مسلط کرنے کا ذریعہ بن کر تن درستی اور صحت مندی کو کھا جاتا ہے لیکن اگر آپ سردیوں میں متوازن خوراک کا استعمال کریں تو آپ کا مدافعتی نظام مزید بہتر ہو سکتا ہے ، اور ایسی خوراک آپ کے موسم کی خوبصورتی کو فلو کی نظر نہیں لگنے دیں گے۔ ذیل میں آپ کو قدرتی طور پر قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں بتاتی ہوں یعنی ایسی غذائیں جو آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں گی۔کیمومائل (بابونہ ) چائے کے استعمال کو جراثیم کش خصوصا اینٹی بیکٹیریل عمل کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ درحقیقت اس کا اصل اثر بہتر نیند کے ساتھ ہے جو کہ قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے اہم ہے۔ایک تحقیق کے مطابق زچگ کے بعد جن عورتوں نے اس چائے کا استعمال کیا ان کی نیند بہتر رہی بہ نسبت ان عورتوں کے جنھوں نے اس کو استعمال نہیں کیا تھا۔ اسے گرم اور ٹھنڈا دونوں طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہلدی:کرکیومن ہلدی میں پایا جانے والا اہم جزو ہے،اسی کی وجہ سے اس کا رنگ شوخ ہے اور یہ سوجن کو روکنے والا مرکب ہے۔ یہ قوت مدافعت کو بڑھانے اور اینٹی باڈیز کے عمل کو تیز کرنے کا بھی کام کرتا ہے۔ کالی مرچ کے ساتھ اس کا استعمال اس کے فوائد کو دو چند کر دیتا ہے۔ بس ! تھوڑی سی کالی مرچ جوس، سوپ،یخنی یا پکی ہوئی سبزیوں پر چھڑکیں اور نوش فرمائیں۔خشک ٹارٹ چیری میں کثیر مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹ مواد موجود ہوتا ہے جو قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ، اس کا استعمال اوپری سانس کی نالی کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ یہ جواہرات اپنے فطری میلانٹن مواد کی وجہ سے صحت مند نیند کا بھی ضامن بنتے ہیں۔ یہ کلیدی حیثیت ہے، کیونکہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ مناسب یا اچھی نیند سے محروم ہوتے ہیں وہ عام طور پر سردی میں کسی وائرس کا شکار ہونے کے بعد بیمار ہوجاتے ہیں۔ خشک ٹارٹ چیریز کو توے پر سینک لیں یا نٹ بٹر میں فرائی کرلیں اور ایک چمچ کھالیں۔

اخروٹ: سوزش سے بچاؤ کے لیے مفید ہونے والی چیزوں میں سے ایک ہونے کے علاوہ ، اخروٹ میں متعدد غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کی مدد کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں ، جس میں وٹامن ای اور بی 6 ، تانبا ، اور فولیٹ شامل ہیں۔ تحقیق کے مطابق اخروٹ بھی نفسیاتی دباؤ کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کا استعمال بہت اہم ہے کیونکہ اکثر اعصابی تناؤ کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جو نتیجتاً قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے۔ ناشتہ کے طور پر خشک ٹارٹ چیری کے ساتھ اخروٹ کا ایک ساتھ استعمال بہت مفید ہوگا۔ تازہ پھل یا پکی ہوئی سبزیوں پر اخروٹ چھوٹے چھوٹے کر کے سجائیں اور کھائیں۔

ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہے جو آپ کے بیمار ہونے کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔ اس کے اینٹی آکسیڈینٹس کو ایسی سوزش جو آپ کی قوت مدافعت کو کمزور کرتی ہے، اس حالت سے بچانے میں ساز گار ثابت ہوتے ہیں۔ ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل ذیابیطس ، موٹاپا ، گٹھیا کی بیماری ، اور آنت کی سوزش جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بہترین ہے۔ ہرے پتوں والی سبزیوں کو زیتون کے تیل میں ہلکا سا فرائی کریں یا ایسے ہی سلاد پر چھڑک کر استعمال کریں۔ یہ کاربوہائیڈریٹس کو ہضم کرنے میں ایسے مدد دیتا ہے جیسے آلو پر موجود جھلی کو ہضم کرنا آسان ہے۔

٭ سوپ یا شوربہ: کئی دہائیوں سے ، سردی سے متاثرہ افراد کو مرغی یا دیگر شوربے پر مبنی سوپ پلایا جاتاہے۔ اور اس کے فوائد سائنس سے بھی ثابت شدہ ہیں۔ سوپ کے استعمال سے تین گنا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ سوپ یا شوربے سے نکلنے والی بھاپ سینے کی بندش کو دور کرنے کے لئے ناک کے ذریعے بلغم کی نقل و حرکت کو تیز کرتی ہے۔ ایک صحت بخش سوپ سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔یہ اہم ہے ، کیونکہ سردی پکڑنے سے آپ کی سانس کی نالی کے اوپری حصے میں سوزش پیدا ہوتی ہے، جس سے نزلہ اور زکام کی شکایت پیدا ہوتی ہے۔ نیز، سوپ یا شوربے میں موجود نمک آپ کے جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنے کا سبب بنے گا ، جس کی وجہ سے پانی کی کمی پوری ہوتی ہے اور نتیجتاً سر درد اور خشک منہ جیسی علامات میں کمی آتی ہے۔ اگر آپ مرغی نہیں کھاتے ہیں تو سبزیوں کے شوربے کا انتخاب کریں۔ سبزیوں کے شوربے کو لہسن ، ادرک ، لال مرچ ، ہلدی اور کالی مرچ سے ذائقہ دار بنائیں۔

٭ لال مرچ: لال مرچ پاؤڈر سمیت مرچ مصالحے زکام اور سینے کی بندش میں سکون فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ کیپساسین ایک ایسا مرکب ہے جو مصالحہ دار مرچ کو اپنی حرارت دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے بھی کھانسی سے آرام ملتا ہے۔ اپنی چائے ، سوپ ، یا شوربے میں ایک چٹکی کٹی ہوئی لال مرچ ڈالیں۔٭ لہسن: عرصے دراز سے ، لہسن کو بیماریوں سے بچنے ، انفیکشن سے لڑنے ، اور زخموں کا علاج کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ research اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ لہسن میں ایسے قدرتی اجزا ہیں جس کی وجہ سے یہ مدافعت کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایک بڑی تحقیق میں ، 146 رضاکاروں سے کہا گیا تھا کہ وہ سردی کے سارے موسم میں 12 ہفتوں کے لئے روزانہ پلیسبو یا لہسن کے سپلیمینٹس استعمال کریں۔ لہسن استعمال کرنے والے افراد کو پلیسبو استعمال کرنے والے افراد کے مقابلے میں کم سردی کا سامنا کرنا پڑا، اور اگر وہ انفیکشن میں مبتلا ہوگئے تو وہ تیزی سے صحت یاب ہوگئے۔ نئی تحقیق سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ پرانے لہسن کے عرق کا استعمال مدافعتی خلیوں کو مزید فعال بنا سکتا ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!