”ادرک کا پانی پینے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟“

”ادرک کا پانی پینے سے ہمارے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟“

اگر آپ بھی موٹاپے اور جوڑوں کے دردسے پریشان ہیں تو ادرک کا پانی وہ مفید نسخہ ہے۔ جو آپ کو ہر صورت آزمانا چاہئیے، کیونکہ ان مسائل کے حل کے لئے شاید ہی اس سے بہتر کوئی اور چیز ہو۔ چونکہ ادرک کا پانی خونمیں لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور یوں خون کے بہاؤ کو متوازن کرتا ہے۔ کولیسٹرول کے لیول میں کمی کرتا ہے۔ جوڑوں کے درد، سوزش اور سوجن سے نجات دلاتا ہے۔ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ نزلہ و زکام سے بچاتا ہے۔ دوران خون کو متوازن کرتا ہے۔ ہاضمے کو درست کرتا ہے اور خوراک کے اجزاء کو ہمارے جسم میں جذب ہونے میں بھی مدددیتا ہے۔

یہ نسخہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو آپ کے جسم کی صفائی کرتا ہے اور کئی طرح کی بیماریوں، حتیٰ کہ کینسر جیسی بیماری کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔  اس نسخہ کو بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء درکار ہیں۔ پانی۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیڑھ لیٹر ادرک۔۔۔۔۔۔تین سے چار عدد چھوٹے ٹکرے  بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پانی کو اُبالیں، جب اُبلنا شروع ہو تو اس میں ادرک کے ٹکڑے شامل کردیں۔ کچھ دیر مزید اُبلنے دیں اور پھر چولہے سے اُتار کر اسے تقریباً 15منٹ کے لیے پڑا رہنے دیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں لیموں کا رس شامل کرلیں۔   طریقہ استعمال: بہترین نتائج کے لیے دن میں دو بار (ناشتے اور رات کے کھانے سے پہلے)یہ مشروب پئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

error: Content is protected !!